Home پاکستانسری لنکا نے پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

by adnan Shahid

(سی بی این سپورٹس)سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف 15 رکنی سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، کوشل مینڈس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل مہمان ٹیم 4 نومبر سے تین روز ٹور میچ اسلام آباد میں کھیلے گی۔a