4
راولپنڈی: (سی بی این سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، شاہین وائٹ واش کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔تیسرے میچ کیلئے سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی جبکہ پاکستانی ٹیم نے آرام کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دی، 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 133 رنز بنا سکی۔
