12
پشاور: (سی بی این پاکستان) سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، مزید 7 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی جہنم واصل کیے گئے۔سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فتنہ الخوارج کے متعلق ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
