لا ہور (سی بی این پاکستان)لاہورہائیکورٹ میں موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر بنانے اور ٹک ٹاک ریکارڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کیبعدپابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، عدالتی احاطے،راہداریوں،انتظارگاہوں اوردفاترمیں موبائل سیکسی بھی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کیمطابق پابندی کا اطلاق وکلا،پولیس،صحافیوں،سائلین اور دیگر افراد پر ہوگا،خلاف ورزی کی صورت میں ریکارڈنگ کے لیے استعمال ہونے والا موبائل فون ضبط کیا جاسکے گا۔رجسٹرار عبدالرحیم نیسرکلرپرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی،صحافیوں کے لیے مختص مخصوص جگہ کو پابندی سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے،خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں موبائل سے ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد
13
