Home پاکستانکرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او گن مین سمیت شہید

کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او گن مین سمیت شہید

by adnan Shahid

کرک:(سی بی این پاکستان)کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور گن مین شہید ہوگیا۔ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کی پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ کوہاٹ اور کرک کی باؤنڈری کے قریب نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کا گن مین فرہاد شہید ہوگئے جب کہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا۔ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔