Home پاکستانپشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈیز بائیکاٹ، مریض رل گئے

پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈیز بائیکاٹ، مریض رل گئے

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، اس دوران او پی ڈیز کا بائیکاٹ بھی کر دیا گیا ہے، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز نے مختلف ہسپتالوں میں احتجاج شروع کردیا، جبکہ او پی ڈیز سے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہی ہے۔احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث علاج معالجے کے لیے ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کو صوبے کے ڈاکٹرز کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کرنا چاہیے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ینگ ڈاکٹرز کے اہم مطالبات میں تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ بھی شامل ہے، احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹرز نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔