9
پشاور:(سی بی این پاکستان)پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی کردیے گئے۔پشاور بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات دوم 2026 کے 7 سے 10 اکتوبر تک ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔کنٹرولر پشاور بورڈ کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا،جبکہ 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے پرچے پہلے سے جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔
