کوہاٹ:(سی بی این پاکستان) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کوہاٹ بھر میں موبائل سروس معطل کر دی گئی، اس سے قبل لکی مروت میں موبائل سروس دوسرے روز بھی معطل رہی، مارچ لکی مروت سے کرک میں پڑاو کے بعد آج کوہاٹ روانہ ہونے جا رہا ہے، تاہم اس دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع کوہاٹ میں لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سخت، کوہاٹ بھر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، افتاب عالم وزیر قانون نے بتایا کہ لانگ مارچ کا قافلہ آج رات لاچی گراؤنڈ میں پڑاؤ کرے گا، جہاں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ 6 اکتوبر کو دن 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے شرکاء قافلے میں شامل ہوں گے، ان اضلاع سے شرکاء کی شمولیت کے بعد قافلہ کوہاٹ سے پشاور روانہ ہوگا۔وزیر قانون کے مطابق لانگ مارچ کا قافلہ پشاور پہنچ کر متنی کے قریب رات گزارے گا، جہاں لانگ مارچ شرکاء کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کوہاٹ بھر میں موبائل سروس معطل
36
