پشاور:(سی بی این پاکستان)لکی مروت سے شروع ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا نے رات کرک میں پڑاؤکیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج لانگ مارچ کے شرکا کے ہمراہ کرک سے کوہاٹ روانہ ہوں گے۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوہاٹ پہنچنے پرکارکنان سے خطاب کریں گے،جبکہ رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی وزیراعلیٰ کا استقبال کریں گے،کوہاٹ میں قیام کے بعد لانگ مارچ پشاور کی جانب روانہ ہوگا۔پی ٹی آئی قیادت کے مطابق چارسدہ اور صوابی پہنچنے پرآئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلان کیا جائیگا،لانگ مارچ کے وران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان سے متعلق پالیسی پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چارسدہ اور صوابی پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا کرک میں پڑاؤ، سہیل آفریدی آج شرکا کے ہمراہ کوہاٹ روانہ ہونگے
16
