Home پاکستانلاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون آذربائیجان روانہ

لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون آذربائیجان روانہ

by adnan Shahid

لاہور:(سی بی این پاکستان)لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی لڑکی ڈیانا بالآخر اپنے وطن روانہ ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہوئی۔ اے ایس پی خاتون بریرہ، ڈی ایس پی قمر عباس اور ایک اور خاتون پولیس آفیسر ڈیانا کو اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہوئے۔پولیس افسروں کو ساتھ بھیجنے کی سفارش آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے کی گئی تھی۔غیر ملکی خاتون ڈیانا جمعے کے روز سے ائیر پورٹ پربیٹھی ہوئی تھی، جمعے کے روز آذربائیجان واپس جانے کیلئے وہ بورڈنگ لے کر جہاز میں بیٹھ گئی تھی،مگر اس کے بعد وہ نیچے اُتر گئی تھی اور اس نے واپس جانے سے انکارکر دیا تھا۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مزید 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا کہ آذربائیجان کی رہائشی خاتون سیاجتماعی زیادتی کیالزام میں ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ہیں جب کہ چوتھے روپوش ملزم کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا، گرفتار ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جب کہ متاثرہ لڑکی اور ملزموں کے سویپ فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا یے گئے ہیں۔