لاہور:(سی بی این پاکستان) انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا سرغنہ لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 10 افراد پر مشتمل گروہ 7 ممالک میں منظم طریقے سے سرگرم تھا، جو پاکستان سے لوگوں کو ترکیہ کے راستے یورپ اسمگل کرتا تھا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق نیٹ ورک کا سرغنہ عاصم علی ترکیہ سے پاکستان پہنچا تو اسے لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عاصم علی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔استنبول میں عاصم علی کی موبائل شاپ حوالہ ہنڈی کے لیے بھی استعمال ہوتی تھی۔ تفتیش کے مطابق گروہ کا رکن اصغر شاہ یونان جبکہ نادر چوہان اٹلی میں معاملات دیکھتا تھا، قاسم، علی حسن اور وسیم جرمنی اور یونان میں سرگرم تھے۔تفتیش کے مطابق باسط علی پاکستان میں حوالہ ہنڈی جبکہ ماسٹر ساجد نوجوانوں سے رابطے کا کام کرتا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اورگرفتاری کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، گروہ کا مبینہ سرغنہ لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار
10
