لکی مروت:(سی بی این پاکستان)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 4اکتوبر کو ہونے والے لانگ مارچ کا آغاز لکی مروت سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز گنڈی چوک لکی مروت سے دن ایک بجے کیا جائے گا، جبکہ مارچ کی قیادت خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے۔شاہد خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ کے پہلے روز ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وزیرستان اور بنوں سے آنے والے قافلے لکی مروت میں جمع ہوں گے، جہاں سے مارچ کے سفر کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرک، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور کرم سے آنے والے قافلے لانگ مارچ میں کس مقام اور کس وقت شامل ہوں گے، اس حوالے سے مکمل لائحہ عمل بعد میں جاری کیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق مارچ کے دیگر انتظامات اور قافلوں کی شمولیت سے متعلق تفصیلات بھی جلد شیئر کی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ لکی مروت سے شروع کرنے کا اعلان
22
