Home پاکستانلیاقت پور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 42 سالہ شخص جاں بحق

لیاقت پور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 42 سالہ شخص جاں بحق

by adnan Shahid

لیاقت پور: (سی بی این پاکستان) تھانہ پکالاڑاں کے علاقے فیروزہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 42 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فیروزہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے شاہد حسین نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، قتل کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔