13
(سی بی این پاکستان )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کر کے بھارتی ایجنسی ‘را’ کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے رہائشی ہیں، جن سے 4 کلو بارودی مواد، 3 آئی ای ڈی بم اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے نقد رقم اور دہشت گردی کا سامان بھی ملا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
