پشاور:(سی بی این پاکستان) گورنمنٹ کالج پشاور میں فائرنگ اور ہلڑبازی کا واقعہ ویلکم پارٹی کے دوران مبینہ طور پر پیش آیا، اس واقعے کے بعد 4 طلبہ کو کالج سے نکالے جانے پر دیگر طلبہ نے احتجاج شروع کردیا۔طلبہ نے کالج سے نکالے گئے ساتھیوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے مین کالج چوک کو احتجاجاً بند کردیا، جس کے باعث گورنمنٹ کالج کے سامنے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ اور ہلڑبازی کے واقعے کے بعد 4 طلبہ کو کالج سے نکال دیا گیا، تاہم ان کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی طالب علم کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے تو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ نے فائرنگ واقعہ پر طلبہ کے اخراج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مین کالج چوک بند کردیا، احتجاج کے باعث کالج کے سامنے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔مظاہرین کا مؤقف ہے کہ ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔طلبہ نے الزام عائد کیا کہ بے گناہ ساتھیوں کو کالج سے نکال دیا گیا، جبکہ اصل واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک کالج سے نکالے گئے طلبہ کو بحال نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
گورنمنٹ کالج پشاور میں فائرنگ، 4 طلبہ کے فارغ کرنے پر احتجاج، روڈ بند
29
