4
اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کے معاملے پر صدر مملکت نے سینیٹ او قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کر لئے۔دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شام سوا 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤسں میں طلب کئے گئے ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلائے گئے ہیں، اجلاسوں کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام 4 بجے ہوگا۔
