Home پاکستانکرک میں گیس دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 5 زخمی

کرک میں گیس دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 5 زخمی

by adnan Shahid

کرک: (سی بی این پاکستان) کرک کے علاقے سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں رات گئے گیس کنکشن کے کام کے دوران گھر میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے، جن میں دو بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں۔ریسکیو کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔واقعہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا۔