Home پاکستانکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔2 روز قبل سرجانی ٹاؤن میں ماں اور اس کے 3 کمسن بچوں کے قتل کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، تمام افراد کے سر پر تیز دھار آلے اور کسی وزنی چیز سے وار کیے گئے تھے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لیا تھا۔ تاہم اب پولیس نے ماں اور3 بچوں کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ذاتی رنجش کے باعث خاتون اور اس کے 3 بچوں کو قتل کیا، ملزم قریبی جاننے والا ہے اور اس کا گھر پر آنا جانا تھا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم کچھ عرصہ قبل مقتولین کا کرایہ دار رہا تھا۔