Home پاکستانکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری

by adnan Shahid

اسلام آباد: (سی بی این پاکستان) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کو کشمیری عوام نے مسترد کر دیا۔وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، ہمسایہ ملک سے لایا گیا اسلحہ پاکستان میں بدامنی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔طلال چودھری بولے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی تاریخ وہی رکھی جو پی ٹی آئی نے رکھی تھی، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، افغانستان سے اسلحہ کشمیر تک پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک گینگ ہمسایہ ملک سے اسلحہ لے کر پاکستان آتا ہے، انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحے کے ساتھ ضیا نامی ملزم گرفتار ہوا، ضیا کا سردار امان سے رابطہ ہوا تھا۔طلال چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران سردار امان کی آڈیو بھی چلائی اور مزید کہا تمام شواہد عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔