19
ڈی آئی خان:(سی بی این پاکستان)27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما ایم این اے زبیر خان وزیر ڈی آئی خان سے اغوا کر لئے گئے۔خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 42 کے ایم این اے زبیر خان وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا ہے، وہ 27 ستمبر لانگ مارچ کے سلسلے میں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھے،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لینے کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، یاد رہے کہ زبیر خان حلقہ این اے 42 جنوبی وزیرستان اپر و لوئر سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
