Home پاکستانپی ٹی آئی لانگ مارچ کا ساتواں روز، سہیل آفریدی کی قیادت میں قافلہ چارسدہ پہنچ گیا

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا ساتواں روز، سہیل آفریدی کی قیادت میں قافلہ چارسدہ پہنچ گیا

by adnan Shahid

پشاور: (سی بی این پاکستان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ساتویں روز، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں چارسدہ پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ چارسدہ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے مردان جائے گا، لانگ مارچ کی قیادت سہیل آفریدی کرینگے، جبکہ آج رات لانگ مارچ کا پڑاؤ مردان میں ہو گا، مردان میں قیام کے بعد لانگ مارچ صوابی کا رخ کریں گا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ 13 اکتوبر کو صوابی کے مقام پر اگلا لائحہ عمل دوں گا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کا این ایف سی شیئر نہیں دیا جا رہا ہے، تاہم خیبرپختونخوا پولیس کے پاس سب سے جدید ہتھیار ہیں، ترقی میں خیبر پختونخوا ٹاپ پر ہے۔