پشاور:(سی بی این پاکستان)پشاور ہائیکورٹ میں سول ججز کی 105آسامیوں کے لیے ہونے والے تحریری امتحان میں صرف 3امیدوار کامیاب قرار پائے۔خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے مطابق سول ججز کی آسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 1024امیدواروں نے شرکت کی، تاہم کامیاب امیدواروں کی تعداد صرف 3رہی۔کمیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں میں جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی صبا رسول ولد رسول خان شامل ہیں۔اسی طرح بونیر سے تعلق رکھنے والے عبداللہ نور ولد نور زادہ اور مردان کے سید زاہد حسین ولد اظہار اللہ نے بھی تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔105آسامیوں کے مقابلے میں صرف 3امیدواروں کی کامیابی کے باعث امتحان کے نتائج نے توجہ حاصل کی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ: سول ججز کی 105آسامیاں، تحریری امتحان میں صرف 3امیدوار کامیاب
17
