Home پاکستانپشاور میں پولیس اہلکار گھر سے اغوا، نعش نہر کے قریب برآمد

پشاور میں پولیس اہلکار گھر سے اغوا، نعش نہر کے قریب برآمد

by adnan Shahid

پشاور:(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکار گھر سے اغوا کرنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، یہ واقعہ چمکنی کے مہر گل کلے میں پیش آیا، جہاں پولیس سٹیشن پہاڑی پورہ میں تعینات کانسٹیبل شاہ مست خان کو رات تقریباً 2 بجے گھر سے مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل شاہ مست خان کو اغوا کرنے کے بعد بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ان کی نعش بڑی نہر کے قریب پڑی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی مشران نعش کو ریکور کرنے کے لیے بڑی نہر کے مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار گھر سے اغوا ہونے اور بعد ازاں قتل کئے جانے کے دلخراش واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس اہلکار کے اغوا اور قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔