10
پشاور:(سی بی این پاکستان)پشاور کے علاقے چمکنی میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک اسٹور میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو معروف برانڈ کے جوس ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
