19
ٹانک: (سی بی این پاکستان) ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔ٹانک میں پولیس وین پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
