Home جرم و سزاٹانک میں خالی پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی

ٹانک میں خالی پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)ضلع ٹانک میں عرصہ دراز سے خالی پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، یہ پولیس چوکی نیم قبائلی علاقے جنڈولہ کے پیر تنگی میں واقع تھی، جسے نامعلوم افراد نے تباہ کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقے پیر تنگی میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کو دھماکے سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی کو نقصان پہنچا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر تنگی میں واقع پولیس چوکی عرصہ دراز سے خالی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں کوئی پولیس نفری موجود نہیں تھی، جس کے باعث جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس نے پیر تنگی میں بارودی مواد کے دھماکے سے پولیس چوکی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے شواہد اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ٹانک میں عرصہ دراز سے خالی پولیس چوکی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، یہ پولیس چوکی نیم قبائلی علاقے جنڈولہ کے پیر تنگی میں واقع تھی، جسے نامعلوم افراد نے تباہ کر دیا۔