Home پاکستانوزیراعظم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

by adnan Shahid

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے راس تنورہ میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں 14 سعودی شہری جان کی بازی ہار گئے،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور سعودی عرب کے برادر عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،