Home پاکستانوزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں ” مظلوم فلسطینی بچوں کیحقِ زندگی کیلیے پر اثر آواز“بلند کی

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں ” مظلوم فلسطینی بچوں کیحقِ زندگی کیلیے پر اثر آواز“بلند کی

by adnan Shahid

لاہور (سی بی این پاکستان ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں ”مظلوم فلسطینی بچوں کیحقِ زندگی کے لیے پراثر آواز“بلند کی۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس برس ایک اور المیہ ہمارے دلوں کو چھو گیا۔ کیا غزہ میں جنم لینے والا بچہ اس حق کا مستحق نہیں کہ اسے بھی وہی زندگی، مستقبل میسر ہو اور وہی خواب دیکھنے کا حق حاصل ہو جو دنیا کے کسی بھی دوسرے خطے میں جنم لینے والے بچے کو حاصل ہے؟ ہند رجب، مافا عقیلہ اور ایسے ہی بے شمار معصوموں کے سانحات تاریخ کے صفحات پر ہماری اجتماعی خاموشی، ہماری ناکامی اور ہماری بے عملی کے خلاف ایک فردِ جرم کی حیثیت سے گونجتے رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نیخطاب کے دوران یہ سوال اٹھایا کہ کیا غزہ میں جنم لینے والا بچہ بھی دنیا کے کسی دوسرے خطے میں پیدا ہونے والے بچے کی طرح بہتر زندگی، روشن مستقبل اور اپنے خواب پورے کرنے کا حق رکھتا ہے۔؟وزیراعظم کے ان الفاظ پر فلسطینی مندوبین سمیت پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی پراثر آواز پر فلسطین وفد کے غمزدہ چہروں کے تاثرات کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کیا۔