15
ملتان(سی بی این پاکستان)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں خاتون پر سابق شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کیاس کے دونوں پیر کاٹ دیئے،خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہرہ بی بی بس کے انتظار میں سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اس کے سابق شوہر منیر نے اس پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کے دونوں پیر کاٹ دیئے۔ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے، ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
