Home پاکستانلاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق،

لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق،

by adnan Shahid

ریسکیو حکام کے مطابق 15 سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں،

(سی بی این پاکستان ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے،وزیر صحت پنجاب نے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، ریسکیو حکام کے مطابق ایک خاتون ٹیچر سمیت 20 سے 25 بچے ٹیوشن سینٹر میں موجود تھے۔ریسکیوحکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع شام 4:45 بجے پرملی تھی، 5 سے 6 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد 2 بچوں کو ڈسچارج کردیا گیا،4 بچے زیر علاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا، ٹیوشن سینٹر کیگراؤنڈ فلور پر بچے پڑھ رہے تھے۔ ٹیوشن سینٹر چلانے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تحقیقات کے بعد تمام چیزیں سامنے لائی جائیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی، وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نیکاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔جبکہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گھر میں ٹیوشن سینٹر بنایا ہوا تھا، خستہ حال عمارت کو بچوں کو پڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، اسے ٹھیک نہیں کرایا گیا۔