Home کھیلعالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

by adnan Shahid

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 34 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا، یہ آئرش ٹیم کی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے۔بیلفاسٹ میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے،
کپتان لورکن ٹکر نے 50 جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا،

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی،
ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا،