پشاور:(سی بی این پاکستان) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کیخلاف ہری پور ضمنی انتخاب ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت مختصر کارروائی کے بعد بدھ 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست سامنے آئی، اب بشیر وزیر کی جگہ عدنان علی وزیراعلیٰ کے وکیل کی حیثیت سے کیس کی پیروی کریں گے۔نئے وکیل عدنان علی نے عدالت سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی، جس پر دو رکنی بنچ نے بدھ تک کا وقت دے دیا۔یوں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد کیس کی مزید کارروائی 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔کیس کی سماعت کے بعد بیرسٹر مظفر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس اہم ضرور ہے، تاہم عدالتوں میں کئی مقدمات طویل عرصے سے زیر التوا ہیں۔بیرسٹر مظفر شاہ کے مطابق بعض مقدمات دس، دس سال سے عدالتوں میں زیر التوا ہیں، حتیٰ کہ لوگوں کے موٹر سائیکل سے متعلق مقدمات بھی زیر التوا رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس کیس میں دو تین سماعتیں آگے پیچھے ہوگئیں تو اسے اتنا بڑا مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے۔یہ کیس وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کیخلاف ہری پور ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ہے، عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی، جہاں مقدمے کی مزید کارروائی متوقع ہے۔
سہیل آفریدی کیخلاف ہری پور ضمنی انتخاب کیس، نئے وکیل نے وقت مانگ لیا
20
