30
کراچی: (سی بی این پاکستان) 100 انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 72 ہزار 762 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 843 رہی۔سٹاک ایکسچینج میں 571 کمپنیوں میں سے 262 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ 196 کمپنیوں میں کمی ہوئی۔کراچی: سٹاک ایکسچینج میں 26 ارب روپے مالیت کے 77 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔
