Home پاکستانسوات: سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

سوات: سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا، فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

by adnan Shahid

سوات:(سی بی این پاکستان) سیدوشریف اسپتال میں 6 افغان ڈاکٹرز کو ہاؤس جاب کرنے سے روک دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے مراسلے کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری ہاسٹل خالی کرکے پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے گئے۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 30ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا۔ڈاکٹروں پر جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن،غیرقانونی تقرریوں کے الزامات تھے۔ برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔