14
(سی بی این سپورٹس)7 برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے میچ میں ناکام ہوگئے۔بابر اعظم نے7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کی، جس پر شائقین کی جانب سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ شائقین طویل عرصے سے پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں دیکھنے کے منتظر تھے، جو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دوبارہ میدان میں اترے۔تاہم بابر اعظم ایبٹ آباد میں اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے کے آر ایل کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 16رنز بناسکے۔
