25
پشاور:(سی بی این پاکستان) صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوس ناک واقعہ رونما، مبینہ طور پر 10 ہزار روپے کے چالان پر فائرنگ کے دوران 2 ٹریفک اہلکار قتل کر دیئے گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر مبینہ طور پر مشتعل ڈرائیور نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر خود کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر لیا، اور بعدازاں وہ بھی چل بسا۔
