Home پاکستانخیبر: مختیار خیل میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

خیبر: مختیار خیل میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

by adnan Shahid

خیبر:(سی بی این پاکستان) خیبر کے علاقے لنڈی کوتل کے مختیار خیل میں گھریلوں تنازعہ کے دوران مبینہ طور پر بڑے بھائی نے چاقو کے وار کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کردیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مختیار خیل میں گھریلوں تنازعہ کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات اور دیگر تفصیلات بھی معلوم کی جا رہی ہیں۔