(سی بی این پاکستان)موسم کی تبدیلی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 100 نئے کیس رپورٹ ہوئے، صوبے سے رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 2219 کیس سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ کیسز کوہاٹ سے 1347 رپورٹ ہوئے، پشاور میں 301، خیبر میں 101، بنوں میں 103 جبکہ ہری پور میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈینگی بخار مادہ مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے۔ ڈینگی کی سب سے اہم علامت تیز بخار کے ساتھ جسم اور پٹھوں میں درد کا ہونا ہے۔ البتہ زیادہ بیمار ہونے کی صورت میں جسم پر دھبے نمایاں ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی، خون کے بہنے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کی جانب سے ڈینگی ویکسین پر کام کیا جارہا ہے مگر تاحال اسے تیار نہیں کیا جاسکا تو جن علاقوں میں یہ بیماری عام ہے وہاں مچھروں سے بچاؤ ہی تحفظ کا بہترین طریقہ ہے اور مچھروں سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ گھر پر ہی رہیں۔
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، بچاؤ کے لیے کیا کریں؟
14
