Home پاکستانخانیوال میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، دو مزدور شدید زخمی

خانیوال میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، دو مزدور شدید زخمی

by adnan Shahid

خانیوال: (سی بی این پاکستان) خانیوال کے علاقے حویلی کورنگا میں زیر تعمیر مکان کی چھت کام کے دوران اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی اور دونوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دونوں مزدوروں کو نکال لیا۔ریسکیو 1122 نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔