Home پاکستانبنوں: رکن کے پی اسمبلی کا 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے،

بنوں: رکن کے پی اسمبلی کا 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے،

by adnan Shahid

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت بنوں میں پیسکو کے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دیے،ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،
پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، ملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے،