نشین: (سی بی این سپورٹس) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرافات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ایشین گیمز پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
26
