Home پاکستانالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا کیس 29 ستمبر کو مقرر کردیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا کیس 29 ستمبر کو مقرر کردیا

by adnan Shahid

اسلام آباد:(سی بی این پاکستان)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا کیس 29 ستمبر کو مقرر کردیا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو بلدیاتی قانون میں تبدیلی کا وقت دے رکھا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس بھی 29 ستمبر کو مقرر کردیا۔