Home بین الاقوامیامریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ

امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ

by adnan Shahid

فلوریڈا: (سی بی این پاکستا ن) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ عائد کی گئی بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑا جا چکا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز تک 18 جہازوں کا رخ موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 تجارتی جہاز واپس بھیجے گئے۔سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے 2 جہازوں کو ناکارہ بھی بنا دیا، جبکہ دو دیگر جہازوں پر چڑھ کر تلاشی اور کارروائی بھی کی گئی۔