19
(سی بی این پاکستان)کراچی میں خواتین کے ساتھ سڑک پر نازیبا حرکات کے 2 شرمناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار شخص راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرار ہوگیا۔اس کے علاوہ دوسرا شرمناک واقعہ ملیرالفلاح میں پیش آیا جہاں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی گئی۔ دونوں واقعات میں کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
