Home بین الاقوامیامریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

by adnan Shahid

واشنگٹن: (سی بی این پاکستان) امریکی سینیٹ میں حکومتی جماعت ریپبلکن کے اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد کے حق میں 49 جبکہ مخالفت میں 50 ووٹ آئے۔رپورٹ کے مطابق 3 ری پبلکن سینیٹرز نے ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایک ڈیموکریٹ سینیٹر نے قرارداد مسترد کرنے میں ری پبلکنز کا ساتھ دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں ایران جنگ میں امریکی شمولیت کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔