Home بین الاقوامیطلبہ کا احتجاج پرامن تھا، تشدد افسوسناک ہے،سلمان خان کا شدید ردعمل

طلبہ کا احتجاج پرامن تھا، تشدد افسوسناک ہے،سلمان خان کا شدید ردعمل

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ طلبہ کا احتجاج پرامن تھا ان پر تشدد افسوسناک ہے۔بھارتی تعلیمی نظام میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی پرامن تحریک تھی، تاہم اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ ان کے مطابق پیپر لیک ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے اور یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ ملک کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا،انہوں نے طلبہ کے عزم، خلوص اور تعلیم کے لیے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ نسل اپنی محنت اور تعلیم سے بھارت کا نام روشن کرے گی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا پرامن انداز قابلِ تحسین ہے اور طلبہ نے جمہوری طریقے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاملہ طلبہ اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے، اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے اور اس جدوجہد کا اصل کریڈٹ صرف طلبہ کو ملنا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کی آواز سنے گی، ان کی حمایت کرے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو معاشرے کا سب سے بڑا رجحان اور فیشن بننا چاہیے، تاکہ دنیا بھر سے طلبہ بھارت تعلیم حاصل کرنے آئیں اور ملک ایک عالمی تعلیمی مرکز بن جائے۔