Home پاکستانتحریک انصاف کا آزادکشمیر کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان۔

تحریک انصاف کا آزادکشمیر کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان۔

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزادکشمیر کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، تحریک انصاف کا یہ فیصلہ کسی سیاسی فائدے یا نقصان کے حساب سے نہیں،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جمہوری اقدار کے احترام میں کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، کشمیری عوام کے لیے آزاد، منصفانہ اوپر امن سیاسی ماحول میسر ہونے تک اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے، ہزاروں شہری راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، پنجاب سے آزادکشمیر کو اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی مکمل طور پر بند ہے، کشمیری عوام کو مزید سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنیکے بجائے مسائل کا فوری حل نکالا جانا چاہیے۔