Home پاکستانپشاور: سعید آباد پجگی روڈ بر بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دو زخمی۔

پشاور: سعید آباد پجگی روڈ بر بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق دو زخمی۔

by adnan Shahid

(سی بی این پاکستان)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے سعید آباد پجگی روڈ پر بر لب نہر بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔نشانہ بننے والے بچوں میں انشا، ریحان اور رقیہ شامل ہیں، جن کی عمریں چار سے 7 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ایس پی فقیر آباد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے ہینڈ گرنیڈ کا ایک کلپ ملا ہے، تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے،

؎پولیس حکام کے مطابق سعید آباد پجگی روڈ پر بر لب نہر بم دھماکہ کے محرکات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق بچے کے ہاتھ میں دستی بم پھٹ گیا، اب یہ معلوم کیا جا رہا ہے، کہ یہ ہینڈ گرنیڈ بچوں کے پاس کیسے ایا۔پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے نے دستی بم کو کھلونا سمجھ کر اٹھایا، اور وہیں بم پھٹ گیا، جس سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، اس واقعے میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔