22
(سی بی این سپورٹس)دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، فرحان یوسف دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 ستمبر سے 16 ستمبر تک انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان، علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار، فاسٹ بولر رضوان اللّٰہ پاکستان انڈر 19 کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
