Home بین الاقوامیشمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

by adnan Shahid

سیول: (سی بی این پاکستان) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے، یہ میزائل شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے داغے گئے جو تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب حال ہی میں جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا تھا۔گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شمالی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والا یہ تجربہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔اس سے قبل شمالی کوریا نے 6 اگست، 12 اگست اور 20 اگست کو اسی نوعیت کے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔